Home » Gujranwala » عوام نے کرپشن لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو مسترد کر دیا ،شخصیات کاردعمل

عوام نے کرپشن لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو مسترد کر دیا ،شخصیات کاردعمل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ملک میں کرپشن لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر دیا ، حلقہ پی پی92مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نواز چوہان کی فتح سے ثابت ہو گیا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے گوجرانوالہ سٹی نواز شریف کے جیالوں اور متوالوں کا شہر ہے ، نواز چوہان کی فتح اصل میں مسلم لیگ ن کے انقلابی منشور اور عوام دوست فیصلوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مزید کہتے ہوئے آئرن سٹیل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بٹ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل صدر رہنما مسلم لیگ ن پی پی96چوہدری کاشف حفیظ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی سینئر نائب صدر خالد پرویز ڈار ، رہنما مسلم لیگ ن نےئر جمیل بھٹی،مظہر جمیل بھٹی ،مظہر جمیل بھٹی ، رہنما مسلم لیگ ،حاجی مظفر اقبال بٹ ، امیدوار برائے ناظم رہنما مسلم لیگ ن اکبر علی بٹ نے کہا ، مسلم لیگ ن عوامی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ، ایک طرف تمام سیاسی جماعتیں اور دوسری طرف اکیلا شیر سب پر بھاری رہا ۔