Home » Gujranwala » سٹی بھر کے مین روڑ کڑیال روڑ کو تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے،اطہر شفیق میر

سٹی بھر کے مین روڑ کڑیال روڑ کو تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے،اطہر شفیق میر

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی)اطہر شفیق میر سابق جنرل کونسلر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹی بھر کے مین روڑ کڑیال روڑ کو تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے اس روڑ کی تعمیر میں باربار رکاوٹ اور تاخیر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے ٹھیکیدار اور سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مین روڑمیں بار بارا رکاوٹ اور ناخیری حربوں کو دور کر کے جلد از جلد یہ آر سی سی روڑ جوکہ شمعون چوک تک بننا ہے بن سکے انہوں نے دیگر بدورتہ روڑ،تتلے عالی روڑ اور ببر روڑ کی جلد تعمیر کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے ٹی ایم اے پر زور دیا کہ وہ ٹھیکدار روڑ،نوکھر روڑ،مٹوبھائیکے روڑ جوکہ ابھی ابھی تعمیر ہوئے ہیں پر صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو شہر بھر میں مین ہول پر فوری طور پر ڈھکنے ڈالے جائیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔