عوام کب تک بنیادی سہولت سوئی گیس سے محروم رہیں گے
اس وقت پاکستان کے عوام اور گوجرانوالہ کے عوام کی خصوصاً بدقسمتی ہے کہ گوجرانوالہ شہر تجارتی و صنعتی اور فن پہلوانی میں ایک مقام حاصل کرنے کے باوجود گوجرانوالہ کے عوام بنیادی ضرورت سوئی گیس سے مسلسل محروم چلے آرہے ہیں، واقعات کے مطابق گوجرانوالہ کے اہم رہائشی وکاروباری حلقہ محلہ گوبندھ گڑھ چاہ نورنگ والا میں سوئی گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس آبادی کے10ہزار نفوس آبادی سپر مشتمل سوئی گیس کی مکمل معطلی کی بناء پر گیس سے مسلسل محروم چلی آرہی ہے ان علاقوں میں شہری آبادی کے لوگوں کو رات10بجے سے رات3بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہتی ہے جبکہ صبح سے رات گئے تک سوئی گیس غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے 10ہزار کی آبادی پر مشتمل علاقہ بنیادی ضرورت سے محروم ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہو چکا ہے، سوئی گیس کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے محلہ گوبند گڑھ چاہ نورنگ والا گوجرانوالہ کے رہائشی فیکٹریوں ، دفاتر میں فاقے سے جانے پر مجبور ہیں جبکہ سکول و کالجز میں جانیوالے طلباء طالبات بھی ناشتے کے بغیر جانے پر مجبور ہیں ، ان علاقوں کے10ہزار افراد پر مشتمل رہائشی آبادی کے لوگوں سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل پر باقاعدہ احتجاج کرکے سوئی گیس کے حکام بالا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے یہاں کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بل محکمہ سوئی نادرن گیس کے حکام بالا کی طرفسے موصول ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت سوئی گیس کے بل جمع نہیں کرائیں گے جب تک انہیں گیس کی فراہمی شروع نہیں ہوتی اگر محکمہ کی طرفسے گیس میٹر کے کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھر پور مدافعت کریں گے ، ان10ہزار پر نفوس رہائشی آبادی کے لوگوں کا کہناہے کہ وہ ٹیکس گزار پاکستانی شہری ہیں اور سوئی گیس کے حصول کیلئے ہزاروں روپے جمع کرانے کے بعد کنکشن حاصل کیے ہیں لیکن ہزاروں روپے جمع کرانے کے باوجود چولہوں میں گیس کی بجائے ہوا کی شوں شوں جاری رہتی ہے اس لیے سوئی نادرن گیس ذمہ دار حکام گھریلو سوئی گیس کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر کے 10ہزار لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں تاکہ عوام بنیادی ضرورت سوئی گیس کی فراہمی کے بعد سکھ کا سانس لے سکیں ، بہر حال سوئی گیس کے غیر اعلانیہ تعطل کی وجہ سے محلہ گوبندھ گڑھ چاہ نورنگ والا کے پریشان رہائشیوں کامسئلہ حل کر کے عوام کی دعائیں لیں۔