Home » Breaking » PP-92مسلم لیگ ن کے امیدوار نواز چوہان نے میدان مارلیا

PP-92مسلم لیگ ن کے امیدوار نواز چوہان نے میدان مارلیا

گوجرانوالہ(ناصر بٹ )ملک بھر میں آج ہونے ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں گوجرانوالہ ٹو کی نشست پر بھی بڑی تعداد میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،جس کے نتیجے میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے نواز چوہان 36547ووٹ حاصل کر کے پہلے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے لالہ اسداللہ پاپا 16492ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ آزاد امیدوار میاں سرفراز مہر 6948ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے ، مسلم لیگ نون کی فتح پر پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار نواز چوہان کے ڈیرے پر لوگ ڈھولل کی تھاپ پر رقص کر تے ہوئے بھنگڑے ڈال رہے ہیں گوجرانوالہ ٹو کے اس حلقہ میں مرد خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1 67 572ہے جن کے لیے 111پولنگ اسٹیشنز اور 354پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ، پولنگ اسٹیشنز پر 822مرد خواتین سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہے ، صوبائی نشست PP-92کے ضمنی انتخاب میں کل 12امیدواروں نے حصہ لیا ، آج ہونے والے اس ضمنی انتخابات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے علاوہ شہر میں دفعہ 144کا نفاذ بھی کیا گیا تھا جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ رینجرز کا گشت بھی جاری رہا، تاہم کسی نا خوشگوار واقعہ کے رونماء ہوئے بغیر گوجرانوالہ میں آج PP-92کے الیکشن اپنے اختتام کو پہنچے ۔