Home » News » شامی حکومت کیخلاف بغاوت: دفتر خارجہ کے ترجمان کا گھر نذر آتش

شامی حکومت کیخلاف بغاوت: دفتر خارجہ کے ترجمان کا گھر نذر آتش

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

دمشق : شامی حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے دفتر خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی کے دمشق کے پوش علاقے المزہ میں گھر کو سرکاری فوجیوں نے نذر آتش کر دیا ہے، جہاد مقدسی بیروت کے راستے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے جہاد مقدسی کے دمشق میں گھر کو نذر آتش کردیا گیا، حکومت مخالف سیاسی کارکنوں نے جہاد مقدسی اور ان کے اہل خانہ کے شام سے بیرون ملک فرار کی تصدیق کی ہے۔ ادھر خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے جہاد مقدسی کے انحراف کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ برطانوی دارالحکومت لندن روانہ ہو گئے ہیں۔