Home » Business » ایک سال کے دوران پاکستان میں کرپشن مزیدبڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ایک سال کے دوران پاکستان میں کرپشن مزیدبڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

کراچی:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان میں کرپشن کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق 2012 کی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق 2011میں سب سے زیادہ بدعنوان ملکوں میں پاکستان کانمبر42 تھا،اور2012میں کرپٹ ترین ممالک میں پاکستان کانمبر33 ہوچکاہے،پاکستان میں5 سال کے دوران12600 ارب کی بدعنوانی کی گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پاکستان کیلیے انتہائی مایوس کن صورتحال ظاہر کررہی ہے۔