Home » Sports » آئی او سی نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کردی

آئی او سی نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کردی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کردی، جس کی وجہ ایسوسی ایشن کے امور میں حکومت کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ آئی او سی ذرائع کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن عہدیداروں کا الیکشن کے ذریعے انتخاب کے قانون پر عملدرآمد نہیں کررہی تھی، جس پر آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ نے اس پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی او سی نے متعدد بار یاد دہانی کرائی کہ آئی او اے اولمپک کی عالمی تنظیم کے قوانین پر عملدرآمد کرے۔ پابندی کے بعد آئی آو اے کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز نہیں ملیں گے اور نہ ہی اس کے عہدیدار اولمپک کے لیے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی ایتھلیٹس بھی اولمپکس میں شرکت سے محروم رہیں گے۔