Home » News » پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں،جنرل کیانی

پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں،جنرل کیانی

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ عالمی برداری کو پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کرنا چاہئیں۔برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی اور پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں۔ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کرداراور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل افغان قائدین کا اپنا ہونا چاہئیے۔ پاکستان افغانستان میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔اجلاس میں ستائیس ممالک کے عسکری اور دفاعی حکام اور سفیروں نے شرکت کی۔