Home » News » حکومت کراچی میں قیام امن کیلئےمخلص نہیں،نوازشریف

حکومت کراچی میں قیام امن کیلئےمخلص نہیں،نوازشریف

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ةہےحکومت کراچی میں قیام امن کیلئےمخلص نہیں۔آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت سندھ میں مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی اور کراچی کی روشنیاں اور امن لوٹائے گی۔ رائےونڈ میں لیاقت جتوئی کی قیادت میں سندھ کے وفدسےملاقات میں نواز شریف نےکہا پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے مخلص نہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی صرف غیرجانبدار انتظامیہ اور سیاسی دباؤ سے آزاد پولیس کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نےکہا ن لیگ کو اقتدارملاتو کراچی میں امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہوگی۔شہرقائد میں امن اور سکون سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔