Home » News » مصر میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراوٴ

مصر میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراوٴ

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

مصر میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراوٴ کرلیا جس کے بعد صدر محمد مرسی صدارتی محل چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے۔صدارتی محل کی سیکورٹی پر مامور ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر محمد مرسی نے محل چھوڑ دیا ہے۔ صدر مرسی نے حال ہی میں اپنے اختیارات وسیع کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت عدالت کے آئین ساز اسمبلی کو ختم کرنے کے اختیار پر قدغن لگائی گئی تھی۔اس حکم نامے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصر کے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پورے ملک میں ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔