Home » News » وانا:سیکورٹی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

وانا:سیکورٹی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک اور چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انگور اڈہ روڈ پر زیڑی نورکیمپ کے قریب بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے اْس وقت روز دار دھماکے سے اْڑ گئی جب دہشت گرد فوجی ہیڈ کوارٹر سے سوگز دور تھے۔ گاڑی میں موجود دو خود کش حملہ آور مارے گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ علاقہ لرز اٹھا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیوموقع پر اہلکار پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع کو سیل کردیا اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔