Home » News » پنجاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے مارلیا

پنجاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے مارلیا

  • Publish on December 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

ضمنی انتخابات میں کس نے کس کوشکست دی یہ فیصلہ ہوگیا ۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے مارلیا ۔غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں کے ساتھ پانچ صوبائی نشستیں بھی جیت لیں ۔ پی پی چھبیس جہلم سے آزادامیدوار کی حیثیت سے جیتنے والے چوہدری خادم حسین نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایک نشست ق لیگ کے ہاتھ لگی ۔ نوشہروفیروزپی ایس اکیس پرپیپلزپارٹی کے امیدوارکوبرتری حاصل ہے۔غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 گجرات،میں ن لیگ کےمَلک حنیف اعوان 1 لاکھ 6 ہزار658 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔ان کے مقابلے میں ق لیگ کےرحمان نذیرمرالہ اور سنی تحریک کےسید مبشر شاہ میدان میں تھے۔حلقہ این اے 162ساہیوال،سے ن لیگ کےچوہدری زاہداقبال 75ہزار 970ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ رائے حسن دوسرے نمبر پر اور پیپلزپارٹی کے محمد علی فرید تیسرے نمبر پر رہے ۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 26جہلم،سے آزاد امیدوارچوہدری خادم حسین 39ہزار154ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ ان کے مقابلے پر پیپلزپارٹی کےچوہدری محمد عارف تھے۔پی پی 92گوجرانوالہ ،ن لیگ کےنوازچوہان نے میدان مارا۔ نوازچوہان نے36ہزار517ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی نے لالہ اسد کو میدان میں اتاراتھا۔ پی پی 122 سیالکوٹ سے ن لیگ کےچوہدری اکرام 27ہزار 291ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے راجہ عامر نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیاتھا۔پی پی129سیالکوٹ،ن لیگ کے محسن اشرف 52ہزار500ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔ ق لیگ نےان کےمقابلے میں انصاربھریارکوٹکٹ دیاتھا۔ پی پی 133نارووال،ق لیگ کےعمرشریف چوہدری 28ہزار989ووٹ لےکر فاتح ٹھہرے۔ پی پی 226ساہیوال،ن لیگ کےمحمد حنیف جٹ 41ہزار495ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ق لیگ کی بیگم نسیم اقبال لنگڑیال اور آزادامیدوار جمشیدگجر بھی میدان میں تھے۔سندھ اسمبلی کےحلقےپی ایس21نوشہروفیروزمیں پیپلزپارٹی کے سید سرفراز احمدکوآزادامیدوارزوہیب علی شاہ اور نیشنل پیپلزپارٹی کے سید ابرارعلی شاہ پرسبقت حاصل ہے۔ تمام نتائج غیرحتمی و غیرسرکاری ہیں۔