Home » Gujranwala » خرم دستگیر خان کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ، اکمل بٹ

خرم دستگیر خان کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ، اکمل بٹ

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے ناظم اکمل بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ، پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے قائد کی ایک آواز پر اپنی جان قربان کرنے کو تیار کھڑا ہے ، مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا ایم این اے خرم دستگیر خان ایک قومی لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں وہ ایک شیر گوجرانوالہ ہیں ، خرم دستگیر خان ایک نڈر بہادر اور محب الوطن لیڈر ہیں ، جنہوں نے فلائی اوور کا منصوبہ گوجرانوالہ میں تعمیر کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔