Home » Gujranwala » دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کا دینی ‘ قومی و اخلاقی فریضہ ہے،کمشنر

دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کا دینی ‘ قومی و اخلاقی فریضہ ہے،کمشنر

گوجر انوالہ(جنرل رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ملکی بقاء و سالمیت کی خاطر مل جل کر مشترکہ کاوشوں کی بدولت حکومت کے شانہ بشانہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادد انجمن ہلال احمر کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کراپنا بھرپور کردارادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ’’ہفتہ ہلال احمر ‘‘کے سلسلہ میں نکالی جانے والی واک کی قیادت کرتے ہو ئے ڈی سی او آفس گوجر انوالہ ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ ‘ اے ڈی سی میڈم صالحہ سعید‘ اسسٹنٹ کمشنر سید صلاح الدین ‘ ای ڈی او فنانس طارق محمود‘ ای ڈی او ایم ایس وحید احمد بٹ ‘ ڈی ایچ او ڈاکر مہ جبیں‘ ڈا ئر یکٹر انفارمیشن احمد علی ‘ ڈی آئی او طاہر چودھری‘ چیف کوآرڈینیٹر ورک خورشید احمد سو ڈھی ایڈووکیٹ‘ صدر بار گل نواز گورائیہ‘ نائب صدر چیمبر آف کامرس ملک محمد امین ناز‘ کوآرڈینیٹرز میاں ثاقب غفور‘ مس ثمینہ زریں ایڈووکیٹ‘ ٹی ایم او نندی پور ٹاؤن حیدر علی چٹھہ‘ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجو یٹ کالج ماڈل ٹاؤن مسز رفعت سہیل چیمہ‘ محمد علی جناح لاء کالج ودیگر کالج کے طالبعلموں ‘ این جی اوز‘ محکمہ صحت کے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزروں اور زندگی کے دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے واک میں بھرپور شرکت کی۔ یہ واک ڈی ایچ او آفس سے پر امن اور منظم طریقہ سے شروع ہوکر ڈی سی او گوجرانوالہ میں اختتام پذیر ہو ئی۔کمشنر عبدالجبار شاہین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کا دینی ‘ قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہو ں نے مخیر و اہل ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مل جل کر مشترکہ کاوشوں کی بدولت خصوصی عملی تعاون کریں ۔ڈی سی او نجم احمد شاہ نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی طمع و لالچ کے ملک و معاشرہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ باہمی محبت و پیار اوربھائی چارے کو فروغ دیں اوردکھی انسانیت کی خدمت کی خاطر منظم و فعال کردار اداکرتے ہوئے انجمن ہلال احمر کا ہرممکن ساتھ دیں اس مقصد کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ این جی اوز و پرائیویٹ سیکٹر کے افرادمتحد و یکجا ہوکر زندہ قوم ہونے کا عملی ثبوت دیں۔ واک سے صدر کوآرڈینیٹر ہلال احمر خورشید احمد سو ڈھی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ ہلال احمد کا آج سے آغاز ہو چکا ہے اور 22 دسمبر تک جاری رہے گا عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف رنگا رنگ کی تقریبات و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔