Home » News » سی این جی سے متعلق کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا، سپریم کورٹ

سی این جی سے متعلق کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا، سپریم کورٹ

  • Publish on December 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد : جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدالت نے سی این جی سے متعلق کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا، اوگرا کو کہا ہے کہ وہ اپنا کام کرے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کا 2 رکنی بینچ سی این جی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ سیکریٹری پیٹرولیم نے عدالت کو بتایا کہ ای سی سی کے اجلاس میں وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور حکومت کو بھی قیمتوں کے بارے میں تشویش ہے، سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ اوگرا کو حکم دیا جائے کہ وہ سی این جی کی مناسب قیمت کا تعین کرے۔