Home » Business » ٹیکسٹائل صنعت :سالانہ 400 ملین روپے کی توانائی کی بچت

ٹیکسٹائل صنعت :سالانہ 400 ملین روپے کی توانائی کی بچت

اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)اور جرمن ادارے جی آئی زیڈ کے باہمی اشتراک سے شروع کئے گئے پروگرام کے تحت ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت سالانہ 400ملین روپے کے توانائی کی بچت کر سکیں گی۔متبادل توانائی اور موثر توانائی کے پروگرام (آر ای ای ای پی) کے حکام کے بیان کے مطابق سمیڈا اور جی آئی زیڈ کے پروگرام کے تحت آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) سالانہ 83.5کے پی ایچ بجلی کی بچت کر رہی ہے۔ٹیکسٹائل کے شعبہ میں توانائی کے بچت پروگرام کی کامیابی کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج، سٹیل اور شیشے کی صنعتوں میں بھی توانائی کی بچت کے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ کہ سمیڈا توانائی کی بچت کے حوالے سے بھرپور تعاون فراہم کر ے گا تاکہ صنعتی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ اور صنعتی پیداوار میں بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پیداواری اخراجات میں کمی کے ذریعے شعبہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔