Home » News » پولیو رضا کاروں پرحملوں کیخلاف ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

پولیو رضا کاروں پرحملوں کیخلاف ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

  • Publish on December 20, 2012 in News
  • |
  • by admin

پولیو مہم کے دوران رضا کاروں پر حملوں کے خلاف ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج بن گئیں۔ قاتلوں کی گرفتاری اور تحفظ کیلئے دھرنے دیئے اور ریلیاں نکالیں ۔پولیو رضا کاروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہیلتھ ورکرزسراپا احتجاج بن گئے۔اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر لیڈی ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ چیئرپرسن بشریٰ آرائیں کا مطالبہ تھا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والوں کو تحفظ دیا جائے۔حیدرآباد پریس کلب پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹرز نے دھرنا دیا مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔لاڑکانہ میں ویکسی نیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن نے جناح باغ چوک پرمظاہرہ کیا گیا اس دوران مظاہرین نے احتجاجا اپنی ٹوپیاں اور بینر نذر آتش کیے سکھرمیں بھی ویکسینیشن ویلفئیرایسو سی ایشن کے احتجاج میں شہدا کے ورثا اور زخمی ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ سانگھڑ اور نوشہرو فیروز سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔