Home » Breaking » اوگرا کی کارکردگی عدالت کے سامنے ہے،سپریم کورٹ

اوگرا کی کارکردگی عدالت کے سامنے ہے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔سی این جی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے عدالتی بینچ نے کہا ہے اوگرا کا کردار عدالت سامنے ہے، ہم اوگرا کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن مشکل یہ ہے کہ جن کا کام ہے وہ نہیں کر رہے، مجبورا کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا، جسٹس جواد کا کہنا تھا سب پتہ ہے باہر کیا ہو رہا ہے۔عدالت کو خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے چون روپے کلو پر بھی مالکان کو منافع ہے۔ جن سی این جی اسٹیشن نے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی انکا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ پانچ پانچ سال ہوگئے لائسنس لئے لیکن کئی مالکان نے لائسنس کی بنیادی شرائط پوری نہیں کیں۔