Home » Gujranwala » وزیر اعلی بلوچستان کو بس اپنا اقتدار بچانے کی فکر ہے،شاہین اشفاق

وزیر اعلی بلوچستان کو بس اپنا اقتدار بچانے کی فکر ہے،شاہین اشفاق

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی راہنمااور ایم این اے شاہین اشفاق اور ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں ایران جانے والے زائرین کے ساتھ دہشت گرد ی کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں زائرین کے ساتھ پیش آنیوالا یہ پہلا واقعہ نہیں لیکن حکام نے اس مسئلے کے حل کے لئے ابتک جامع منصوبہ بندی کی اور نہ اسکی کبھی ضرورت محسوس کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کو بس اپنا اقتدار بچانے کی فکر ہے اور وہ عوامی مسائل کو یکسر فراموش کا چکے ہیں۔شاہین اشفاق اور نسرین اشفاق نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت امن امان کے قیام میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فی الفور مستعفی ہوجائیں اور ملک میں عام انتخابات کرائیں جائیں تاکہ فریش مینڈیٹ کی حامل جمہوری حکومت عوامی مسائل کا حل تلاش کر سکے۔