Home » Gujranwala » ایجوکیشن فورم کے تحت مقابلہ امتحان27جنوری کو ہو گا ، مبارک بھٹی کنٹرولر نامزد

ایجوکیشن فورم کے تحت مقابلہ امتحان27جنوری کو ہو گا ، مبارک بھٹی کنٹرولر نامزد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایجوکیشن فورم آف گوجرانوالہ کے تحت مقابلہ امتحان جماعت پنجم و ہشتم27جنوری کو ہو گا ، جسکے لیے مبارک علی بھٹی کو کنٹرولر امتحانات اور مشتاق احمد شیخ کوڈپٹی کنٹرولرنامزد کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن فورم پاکستان کااجلاس زیر صدارت محمد حسین چوہدری حزیفہ فاؤنڈیشن سکول میں ہوا ، جس میں تمام ممبران ایگزیکٹو کونسل سمیت چیف آرگنائزر محمد اقبال طاہر سینئر نائب صدر مبارک علی بھٹی جنرل سیکرٹری محمد زاہد ریاض فنانس سیکرٹری میاں محمد اقبال اور پریس سیکرٹری مشتاق احمد شیخ نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی معاملات پر غوروخوض کے علاوہ مقابلہ امتحان جماعت پنجم و ہشتم کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے مبارک علی بھٹی کو بطور کنٹرولر اور مشتاق احمد شیخ کو ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نامزد کر دیا گیا جبکہ باہم مشاورت سے امتحان کی تاریخ27جنوری مقرر کی گئی ۔