طلبہ ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں، مدثر قیوم ناہرا
- Gujranwala on January 1, 2013 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا اور امیدوار این اے 100 چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی نگہداشت میں کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہئے۔ اساتذہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریںتاکہ شرح خواندگی میں اضافہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چک ورکاں میں ہونہار طالبعلم فہد اقبال ورک کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان طلبہ میں سے کوئی انجینئر، ڈاکٹر،سائنسدان بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرتا ہے۔ مرحوم لائق طالبعلم تھا جو پاکستان کے مستقبل کا درخشندہ ستارہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن قدرت نے اسے موقع ہی نہیں دیا کہ وہ ملک و قوم کیلئے کچھ کرسکتا اور انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے توسط سے غریب اور ہونہار طالبعلموں میں 34 ہزار طلبہ کو وظیفہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بیرون ممالک ہزاروں طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مواقع فراہم کئے جوکہ پنجاب حکومت کا عظیم کارنامہ ہے جبکہ اس سے پیش تر کسی حکومت کو ایسی کوئی توفیق نصیب نہیں ہوئی۔