Home » Gujranwala » بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، محمد ارقم خاں

بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، محمد ارقم خاں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں اور تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اس خدمت کی وجہ سے بھٹو خاندان آج بھی عوام کے دلوںمیں زندہ ہے، ذوالفقارعلی بھٹوشہید، بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان قربانیوں کی داستان ہے، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے اس قوت سے ٹکرانے والاہمیشہ شکست کھاتا رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید فعال ہوگی اور بہترین انداز میں عوام کی خدمت کرے گی، انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان گلی گلی پھیل کرعوام کے مسائل کریں گے اور آمریت کی باقیات اسی طرح پریشان رہے گی۔