جعلی ادویات فروخت کرنے اور بنانیوالوںکیخلاف کاروائی جاری رہے گی،ترجمان ضلعی حکومت
- Gujranwala on January 1, 2013 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ترجمان ضلعی حکومت گوجرانوالہ کے مطابق ضلع بھر میں مضر صحت کف سیرپ کی میڈیکل سٹورز سے برآمدگی کے لئے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ‘ محکمہ صحت اور پولیس پرمشتمل ٹیموں نے مجموعی طور پر اب تک 1410 میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا جن میں سے 327 میڈیکل سٹوروں سے 15973 کف سیرپ کی بوتلیںبرآمد کرکے ضبط کی گئیں جبکہ 19 سٹوروں کو سیل کیاگیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی یچ کیو ہسپتال میں اب تک کف سیرپ سے متاثرہ66 مریضوں کو داخل کیاگیا جن میںسے 17 کو لاہور ریفر کیاگیا‘ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں سے 20 کو علاج کے بعد ڈسچارج کیاگیااور ہسپتال میں وفات پانے والوں کی تعداد18 ہے جبکہ7 افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے اس طرح مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد25 ہے۔ کف سیرپ سے متاثرہ4 مریض اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیںجن میں سے تین مریض آئی سی یو وارڈمیں داخل ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ جعلی ادویات فروخت کرنے اور بنانے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو مضر صحت ادویات سے محفوظ رکھا جا سکے۔