ٹریفک نظام میں بہتری عوامی تعاون کے بغیر ناممکن ہے،چیف ٹریفک آفیسر
- Gujranwala on January 1, 2013 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ(راناشہزاد)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ ایس ایس پی سیّدانتصارحُسین جعفری نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ناجائز تنگ نہ کریں لیکن قصور وار کے خلاف قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنائیں۔کیونکہ ٹریفک پولیس کا کام صرف ریوینیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ اصل مقصد ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔چیف ٹریفک آفیسرنے مزیدکہا ہے کہ ٹریفک نظام میں بہتری عوامی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر چلانے میں ٹریفک عملہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ٹریفک عملہ آپ لوگوں کی بہتری اور راہنمائی و خدمت کے لیے موجود ہوتا ہے ان کے ساتھ تعاون آپ کے محفوظ سفر اور وقت کی بچت کی ضامن ہے۔اُنہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات سے اجتناب کریںتاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو۔مزید برآں انسپکٹر سید شفیق حسین کی زیر نگرانی ایجوکیشن ونگ کی ٹیم ممبران حق نواز بھنڈر،ظہیر اسلم ٹریفک وارڈنز و دیگر نے لائسنسنگ برانچ میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے اُمیدواران کو ڈرائیونگ لائسنسنگ کی اہمیت و افادیت و دیگرٹریفک قوانین بارے بریف کیا۔ڈی ایس پی لائسنسنگ غلام عباس نے اس موقع پر امیدواران سے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہر اہل شخص کا حق ہے لہٰذا کسی ٹاؤٹ وغیرہ کے ہتھے نہ چڑھیںبلکہ ایسے افراد کی سر کوبی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ اس کے علاوہ ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے حافظ آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ،رکشہ و موٹر سائیکل رکشہ ،گدھا گاڑی و دیگر سلو موونگ ٹریفک پر ریفلیکٹر ٹیپ چسپاں کی کہ تاکہ رات کے وقت ہونے حادثات سے بچا جا سکے۔