Home » News » ٹائنوسیرپ میں استعمال ہونیوالی دواناقص تھی،سلمان رفیق

ٹائنوسیرپ میں استعمال ہونیوالی دواناقص تھی،سلمان رفیق

  • Publish on January 1, 2013 in News
  • |
  • by admin

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ٹائنو سیرپ میں استعمال ہونے والی دوا ناقص تھی جو بھارت سے درآمد کی گئی۔ لاہور میں  گفتگو میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہلاکتوں کی وجہ سیرپ میں ناقص دوا کا شامل ہونا تھا۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ بھارت سے درآمد کی گئی دوا کے سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لندن بھجوا دیے ہیں۔ لندن لیبارٹری نے بھی تصدیق کردی تو بھارت سے دوا درآمد کرنے پر پابندی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ لاہور اور گوجرنوالہ میں متعدد افراد کھانسی کے زہریلے شربت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔