Home » Entertainment » ہالی ووڈ: دو ہزار بارہ میں کئی فلموں کے شاندار ریکارڈز بنے

ہالی ووڈ: دو ہزار بارہ میں کئی فلموں کے شاندار ریکارڈز بنے

ہالی ووڈ میں دوہزار بارہ میں کئی فلمیں آئیں اور کمال دکھایا۔ فلموں کی ریس میں ہالی ووڈ باکس آفس نے شاندار ریکارڈز بنائے۔ جوتشیوں نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے۔ ہالی ووڈ میں سال دوہزاربارہ ریکارڈ بریکنگ سال رہا۔سپر ہیروز پر بننے والی فلم دی ایونجرز نے سب سےزیادہ بزنس کیا۔ فلم دی ایونجرز نے دنیابھر میں ڈیڑھ بلین ڈالرز کا بزنس کرکےحکمرانی کی۔ اس سال بیٹ مین کی ڈارک نائیٹ رائزز میں واپسی کو بےحد پسند کیا گیا۔ فلم ڈارک نائیٹ رائزز نے دنیا بھر میں ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالرز کابزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ بچوں کی فیورٹ فلم آئس ایج نے لیا تیسرا نمبرجس نے دنیا بھر میں آٹھ سو چوہتر ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔جیمز بونڈ نے بھی ٹاپ فائیو مین جگہ حاصل کی۔ فلم جیمزبونڈ اسکائی فال نے آٹھ سو انہیتر ملین ڈالرزکابزنس کرکے شائقین کو سحر میں جھکڑے رکھا جبکہ پانچویں نمبر پر اسپائیڈرمین نے اڑان بھری۔ فلم امیزنگ اسپائیڈرمین نے سات سو باون ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ اس سال کو سیکوئلز کا سال بھی کہاجاسکتا ہے جس میں فلم ٹوائیلائیٹ سیریز کااختتام ہوا۔ فلم نے جاتے جاتے بھی بلینز کا بزنس کیا جبکہ ہیری پوٹر سیریز نے بھی شائقین کو الوداع کیا۔