سی این جی نرخوں کا معاملہ آج حل ہونے کا امکان
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں سی این جی کی قمیتوں کے تعین کے حوالے سے معاملہ حل ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں وزارت پٹرولیم کی پیش کردہ سمریوں کا بھی جائزہ لیاجائیگا ۔ای سی سی کی جانب سے سی این جی کی نئی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے گائید لائنز جاری کرنے کی صورت میں اوگرانئی قمیتوں کا اعلان کردیگی۔