Home » News » الطاف حسین اور طاہرالقادری آج جلسہ سے خطاب کرینگے

الطاف حسین اور طاہرالقادری آج جلسہ سے خطاب کرینگے

  • Publish on January 1, 2013 in News
  • |
  • by admin

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری آج کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کر رہے ہیں ۔ جناح گراؤنڈعزیز آباد میں آج تاریخی جلسہ عام ”سفرِانقلاب پاکستان ہو گا جس سے الطاف حسین اور طاہر القادری اہم خطاب کرینگے۔لانگ مارچ میں شرکت پر شکریہ ادا کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری آج نائن زیرو پہنچ رہے ہیں ۔ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں تاریخی جلسہ عام ”سفرِانقلاب پاکستان آج ہو گا ۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ وسیع وعریض جناح گراؤنڈمیں پنڈال اوراسٹیج کی تعمیرکوحتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ چودہ جنوری کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کیلئے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔الطاف حسین کی صاحبزادی افضاءالطاف نے والد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے پاکٹ منی سے جمع ایک ہزارپاؤنڈ، کھلونے اور کپڑوں کا عطیہ دیا ۔ الطاف حسین نے نظام کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات کیلئے عوامی مارچ کے اخراجات کیلئے ملک بھر کے عوام ، مخیر حضرات اوراوورسیز پاکستانیوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔