Home » Business » کرنسی مارکیٹس میں روپےکی پسپائی اورڈالرکی پیش قدمی جاری

کرنسی مارکیٹس میں روپےکی پسپائی اورڈالرکی پیش قدمی جاری

کرنسی مارکیٹوں میں روپے کی پسپائی اور امریکی ڈالر کی پیشقدمی جاری ہے۔ہفتے کو اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر ننانوے روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر سو روپے کے سنگ میل سے ایک قدم ہی دور رہ گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق ہفتے کو اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پھر سے ننانوے روپے پر پہنچ گئی۔ ڈیلرز کے مطابق گذشتہ تین روز سے روپے کے قابلے میں امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا اور اس دوران ڈالر کی قدر پورے ایک روپے بڑھ چکی ہے۔ڈیلرز ذرائع کے مطابق اس بار ملکی اور سیاسی صورتحال روپے کی قدر گرنے کا سبب بن رہی ہے۔اس سے قبل چودہ دسمبر کو اُوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ننانوے روپے پر پہنچی تھی۔