ون پاوٴنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہدنذیرفرانس روانہ
- Entertainment on January 7, 2013 in
- |
- by admin
لاہور: ون پاوٴنڈ فش کے گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیر ایک ٹیلی شومیں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ ان کا فرانس کی ایک مشہور کمپنی کے ساتھ ٹیلی شو کرنے کا معاہدہ ہوا ہے جو اُن کے لیے فخر کی بات ہے اور اس سلسلہ میں اور وہ ایک ہفتہ پیرس میں قیام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے لیے کام کرنے پر فخر ہے,،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ تمام سیاست دانوں کو اِکھٹاکرکے مچھلی کھلانے کا ارادہ ہے جبکہ الطاف حسین کے ساتھ لندن میں مچھلی کھاوٴں گا۔انہوں نے کہا کہ ون پاوٴنڈ فش کے گانے کو پنجابی اور اردو زبان میں ترجمہ کرکے گانے کا اردہ ہے تاہم ابھی تمام تر توجہ ون پاوٴنڈ فش کی تشہیر اور ٹیلی شو پر ہے۔شاہد نذیر نے ایئرپورٹ پر میڈیا کے سامنے ون پاوٴنڈ فش کا گانا گا کر سنایا اور اس کا ممکنہ پنجابی ترجمہ بھی گا کر سنایا۔