اسمگلر بلی گلے میں بندھے اوزار وں سے گرفتار
- Technology on January 7, 2013 in
- |
- by admin
اسمگلر بلی کے گلے میں بندھے اوزار وں نے ہی اسے گرفتار کروادیا۔برازیل میں ایک ایسی بلی کو حراست میں لیا گیا ہے جو قیمتی اشیاء کی چوری اپنے اوزاروں کی مدد سے کرتی تھی۔برازیل میں ایک اسمگلر بلی کو گرفتار کیا گیا ہے جو جیل کے قیدیوں کے لیے مختلف اشیا اسمگل کرتی تھی۔ اس بلی کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے بدن سے مختلف ممنوعہ اشیاء بندھی ہوئی تھیں۔ اس سفید بلی کو جیل کے مرکزی دروازے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جیل میں داخل ہورہی تھی۔برازیل کی ریاست الوگواس کے شہر اراپیراکا کے جیل میں بلی کو پکڑنے کے بعد جانوروں کی نگہداشت کے مرکز لے جایا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق بلی کے بدن پر بندھی ہوئی اشیا میں لکڑی یا لوہا کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار، موبائل فون، اس کے چارجر اور ہیڈ فونز برآمد ہوئے۔جیل میں 263 قیدی رہتے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ جاننا بہت مشکل ہے کہ اس حرکت کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ بلی بول نہیں سکتی۔