Home » News » ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا خونی انقلاب آئیگا ،صاحبزادہ فضل

ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا خونی انقلاب آئیگا ،صاحبزادہ فضل

  • Publish on January 7, 2013 in News
  • |
  • by admin

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اگر ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا خونی انقلاب آئے گا۔ فیصل آباد میں بات چیت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہناتھا کہ سیاست چند گھرانوں کی لونڈی اور جمہوریت مخصوص خاندانوں کی کنیز بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا تو خونی انقلاب آئے گا ، قوم لیڈروں سے پینسٹھ سالوں کا حساب مانگے،ان کا کہناتھا کہ سیاست کو اغوا کرنے کی امریکی سازش ناکام بنا کر امریکی گھوڑوں کو شکست دیں گے۔