Home » Breaking » انقلاب کا نعرہ لگانے والے پہلی اپنی اصلاح کریں،شہباز شریف

انقلاب کا نعرہ لگانے والے پہلی اپنی اصلاح کریں،شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے پہلی اپنی اصلاح کریں ،پاکستان لانگ مارچ نہیں ووٹ کی طاقت سے بنا تھا ۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ تبدیلی اور انقلاب کانام نہاد نعرہ لگانے والے عناصر پہلے اپنی اصلاح کریں، غیرملکی فضاﺅں سے لطف اندوز ہونے والے قوم کی مشکلات بڑھانے کیلئے نازل ہو ئے ہیں ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ عناصر مخصوص ایجنڈے کے ساتھ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کے لے ائے ہیں تاہم کسی کوجمہوری نظام ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کاپنجاب حکومت پر لانگ مارچ روکنے کے لیے گاڑیوں کو بند کرنے کا الزام بالکل غلط ہے،تئیس دسمبر کے جلسے سے لے کر اب تک جتنے پینترے انہوں نے بدلے ہیں ، ان کے اپنے کارکن بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی طاہر القادری کے لانگ مارچ کے نتیجے میں نہیں بنا،مسلم لیگ نے ووٹ کی طاقت سے یہ ملک بنایا تھا۔لانگ مارچ کی بات کرنے والوں کو تبدیلی کاعلم نہیں ۔