Home » Breaking » سپریم کورٹ نے ریکو ڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے ریکو ڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ریکو ڈک معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ٹی سی سی کمپنی کے خلاف درخواستیں منظور کر لی گئی ، فیصلے میں کہا گیا کہ ریکوڈک معاہد قواعد کے مطابق نہیں،چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے مختصر فیصلہ سنایا۔ریکوڈک کیس کا فیصلہ سولہ صفحات پر مشتمل ہے۔کمرہ عدالت میں پیراگراف گیارہ اور بارہ پڑھ کر سنایا ہے۔