Home » News » سی این جی سیکٹرکومرحلہ وارختم کیاجائیگا،مشیرپٹرولیم

سی این جی سیکٹرکومرحلہ وارختم کیاجائیگا،مشیرپٹرولیم

  • Publish on January 12, 2013 in News
  • |
  • by admin

مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہناہے کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائیگا،پہلے مرحلے میں آٹھ سو سی سی اورآخرمیں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی ملے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا،اس سلسلے میں سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ تین سے چار ہفتے میں سمری کا جواب آجائے گا۔مشیرپیٹرولیم کاکہناتھاکہ پوش علاقوں سے سی این جی اسٹیشن ختم کر دیے جائینگے۔پہلے مرحلے میں آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں کو سی این جی ملے گی۔ ان کاکہنا تھاکہ آخری مرحلے میں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سی این جی دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ بجلی اور گیس بحران کی ذمہ داری اوگرا اور نیپرا پہ بھی عائد ہوتی ہے۔