Home » News » شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرامریکی خدشات

شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرامریکی خدشات

  • Publish on January 12, 2013 in News
  • |
  • by admin

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام میں بشارالاسد کی حکومت ختم ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں امریکا کیمیائی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اس وقت شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےامریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ فوج شام بھیجنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی امریکا اپنی فوج شام بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ البتہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اگر پُرامن انداز میں انتقال اقتدار ہوتا ہے تو بعض امریکی اہلکاروں کو کیمیائی ہتھیاروں کی جگہوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اس ایشو پر اسرائیل اور دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہے لیکن انھوں نے ایک مخالفانہ ماحول میں امریکی فوج کی تعیناتی کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ شام کی مستقبل کی حکومت کی جانب سے معاونت کی درخواست پر ہی امریکا کوئی فوجی کردار ادا کرے گا۔