Home » Technology » کہکشاوٴں کا نیا جھرمٹ دریافت کر لیا گیا

کہکشاوٴں کا نیا جھرمٹ دریافت کر لیا گیا

واشنگٹن:ماہرین فلکیات نے زمین سے 5 لاکھ 22 ہزار نوری سال کے فاصلے پرکہکشاوٴں کا نیا جھرمٹ دریافت کرلیا ہے۔ ماہرین نے اس جھرمٹ کو  کا نام دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ اب تک دریافت کی جانے والی کہکشاوٴں میں سب سے بڑی ہے۔ ماہرین فلکیات نے یہ جھرمٹ ناسا کا ایولیوشن ایکسپلورر نامی سیٹلائٹ استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا۔ نئی دریافت سے ثابت ہوا ہے کہ جس کہکشاں میں ہماری زمین موجود ہے وہ نئی کہکشاں سے پانچ گنا چھوٹی ہے۔ یہ جھرمٹ دریافت کرنے والی ٹیم میں برازیل، چلی اور امریکاکے ماہرین شامل تھے۔