پی سی بی2012 ایوارڈ تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2012 ایوارڈ تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2012 کی ایوارڈ تقریب میں میڈیا پر پابندی عائد کرکے نشریاتی حقوق غیر ملکی چینل کو بیچ دئیے۔ کرکٹ کی تاریخ میں آئی سی سی ایوارڈز سمیت کسی بھی ملک آج تک ایوارڈز میڈیا کی غیر موجودگی میں نہیں دئیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز کی تقریب کے لیے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن کو بھی مدع کیا ہےتاہم چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق تقریب میں میوزیکل پروگرام کے علاوہ کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے انتخاب پر میڈیا کی موجودگی میں ممکنہ اعتراضات کے پیش نظر میڈیا پر پبندی عائد کی گئی ہے۔