Home » Gujranwala » عام انتخابات کا فوری انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے،رانا نعیم الرحمن

عام انتخابات کا فوری انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے،رانا نعیم الرحمن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا فوری انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔ملک کو اقتصادی طور پر مفلوج بنا دیا گیا ہے۔ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخاب تحریک انصاف کا دیرینہ مطالبہ ہے جسے پورا کیے بغیر ملک کے عوام کو حقیقی اور دیانتدار قیادت میسر نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قانون آئین کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ملک میں بدعنوانی کے ریکارڈ قائم کرنے والے حکمران اپنے آپ کو قانون سے ماوراء سمجھ رہے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا رویہ بھی حکومت کی ضد، ہٹ دھرمی اور قانون کا احترام نہ کرنے کا غماز ہے۔ حکومت نے ملک کو بحران سے دو بچار کر دیا ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام عمل میں لا کر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں۔