Home » Gujranwala » بلوچستان معدنی دولت سے ما لا ما ل ہے،محمداشرف کریمی

بلوچستان معدنی دولت سے ما لا ما ل ہے،محمداشرف کریمی

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حاجی محمداشرف کریمی حلقہ این اے 95نے کہا ہے کہ ہر دوسرے دن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی رٹ کی نفی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے بلوچستان کی صورتحال پر بار بار دیئے گئے واضع احکامات کے با وجود مرکزی و صوبائی حکومتیں حالات کا ادراک کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اور حالات خراب ہونے کی وجوہات کا پتا لگانے اور انہیں ٹھیک کرنے کے اقدامات ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔حاجی محمد اشرف کریمی نے کہا کہ بلوچستان معدنی دولت سے ما لا ما ل ہے اور یہ دولت پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہے لیکن امن و امان کی انتہائی خطرنا ک صورتحال ان ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کی راہ میں حائل ہے۔گذشتہ کئی عشروں سے جس طرح بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے یہ سب کسی گہری سازش کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور کسی نادیدہ بیرونی قوت کے ملوث ہونے کے امکانات کو تقویت مل رہی ہے ۔