Home » Gujranwala » عمران خان کا سات نکاتی ایجنڈا ملک کو درپیش بحران سے نجات دلا سکتا ہے، حافظ محمد عتیق

عمران خان کا سات نکاتی ایجنڈا ملک کو درپیش بحران سے نجات دلا سکتا ہے، حافظ محمد عتیق

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اور سینئر راہنما حافظ محمد عتیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا سات نکاتی ایجنڈا ملک کو درپیش بحران سے نجات دلا سکتا ہے۔ تحریک انصاف ایک ایسے معاشرہ کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں عوام ہی اقتدار کے اصل مالک ہوں گے اور اس میں ان عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی جو سیاست کو اپنے کاروبار اور تجارت کے لیے استعمال کر کے اربوں بلکہ کھربوں پتی بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخدوش حالات میں عدلیہ ہی امید کی کرن ہے اور بدعنوان عناصر کی کرپشن کو جس طرح بے نقاب کیا جا رہا ہے اس سے ان چہروں سے نقاب اتر رہا ہے جو اپنے سیاسی و انتظامی عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔