Home » Gujranwala » قادری ریاست تودرکنار اپنی سیاست بھی نہیں بچاپائے۔ ناصراقبال

قادری ریاست تودرکنار اپنی سیاست بھی نہیں بچاپائے۔ ناصراقبال

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، سینئر نائب صدرمیاں ذوالفقارراٹھور،نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد،عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرچنیوٹ راناشہزاداقبال،صدرفیصل آباد چودھری ندیم مصطفی،صدرلاہورایوب چودھری ، نائب صدر مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اپنی سیاست نہیں بچاپائے توریاست کس طرح بچاتے۔بکتربندکنٹینر انقلاب کواتحادی حکومت کاکرپشن سیلاب اپنے ساتھ بہا لے گیا ۔طاہرالقادری نے اسلام آباد ڈکلیریشن پرنہیں بلکہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پردستخط کئے ۔ کینیڈاسے آئے نام نہاد شیخ الاسلام نے بڑی بڑی ڈینگیں ماریں اورپھراپنابھانڈا پھوٹ جانے پرحکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات کیلئے منت سماجت پراترآئے۔وہ ا یک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ طاہرالقادری کی بچی کچھی سیاسی ساکھ ان کی ہٹ دھرمی کے نتیجہ میں راکھ کاڈھیر بن گئی،وہ عنقریب کینیڈاواپس چلے جائیں گے ۔ طاہرالقادری ریاست ،سیاست اورجمہوریت کے ساتھ ہاتھ کرنے آئے تھے مگرخودان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ طاہرالقادری کینیڈا سے پاکستان انقلاب کاپرچم لہرانے نہیں انتشارپھیلانے کیلئے آئے مگر چندہزارکے سوا کروڑوں پاکستانیوں نے انہیں اور ان کے ایجنڈے کو مستردکردیا ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی شعبدہ بازی پران کے پیروکار بھی سٹپٹائے او رمنہ چھپائے ہوئے پھرتے ہیں ،نام نہادشیخ الاسلام نے اپنے مریدین کوبری طرح استعمال اور مایوس کیا ۔طاہرالقادری نے جس تبدیلی کامژداسنایاوہ تونہیں آئی مگراب ان کے عقیدتمندوں کی سوچ ضروربدلے گی اوروہ آئندہ کبھی شیخ الاسلام کی ”مس کال” پرکان نہیں دھریں گے۔