Home » Gujranwala » پاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کرن صباء

پاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کرن صباء

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دشمن نے حکومتی مشینری کو اس وقت جام کر دیا ہے وہ جہاں چاہتا ہے دہشت گردی کی کارروائی کر سکتا ہے ۔ حکومتی اہلکار اپنے خزانے بھرنے اور بیرون ملک سرمایہ ٹرانسفر کرنے کے چکروں میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صباء نے پیپلز کالونی میں ورکر خواتین کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کرن صباء نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بعض اہم افراد نے مبینہ طور پر برطانیہ میں سرمایہ کاری کی ہے مگر پاکستان کے عوام کیلئے کوئی منصوبہ وہاںپر شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے غیور عوام سابق صدر پاکستان جنرل(ر)سید پرویز مشرف کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔ پاکستان کو اس مشکل گھڑی میں جنرل(ر)پرویز مشرف کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے دور میں جن دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگائی آج وہ آزادی سے اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں سینکڑوںا فراد کو قتل کر کے فرقہ وارایت کوہوادی جا رہی ہے ۔ کرن صباء نے کہا کہ کوئٹہ دنیا کا امیر ترین علاقہ ہے جہاں پر قیمتی قدرتی ذخائر ہیں دشمن کوئٹہ میں بدامنی اور علیحدگی کی تحریک کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ جنرل مشرف دور میں کوئٹہ کے اندر آپریشن کے ذریعے ایسے افراد کو جو پاکستان دشمن تھے کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ عوام اب جنرل (ر)پرویز مشرف کی دور اندیش پالیسی کو اس وقت بھی سپورٹ کیا تھا اور وہ آج بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔ پنجاب ‘سندھ اور خیبر پختون خواہ میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث افراد کیخلاف حکومت جان بوجھ کر کارروائی نہیں کرتی ۔ پاکستان میں اصل انقلاب جنرل(ر)پرویز مشرف کی وطن واپسی کے موقع پر آئیگا ۔ پاکستان کو اس وقت ایک بہادر جرنیل کی ضرورت ہے ۔