Home » Gujranwala » کسی بھی جماعت کیلئے مقبولیت جانچنے کا واحد پیمانہ انتخابات ہیں، لیاقت علی

کسی بھی جماعت کیلئے مقبولیت جانچنے کا واحد پیمانہ انتخابات ہیں، لیاقت علی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت لیاقت علی بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کے لیے مقبولیت جانچنے کا واحد پیمانہ انتخابات ہیں۔ وطن عزیز میں جو بھی عوامی مقبولیت اور انقلاب کا دعویدار ہے اسے چاہیے کہ وہ نظام میں رہتے ہوئے الیکشن میں حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور افرا تفری کی متحمل نہیں ہو سکتی اور افرا تفری کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف جمہوری عمل ہی تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔