Home » Gujranwala » پاکستانی حکمرانوں کو بھارتی سورماؤں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا

پاکستانی حکمرانوں کو بھارتی سورماؤں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سنی اتحادکونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی ہدایت پر بھارتی جارحیت‘الزامات اور دھمکیوں کیخلاف یوم مذمت انڈیا منایا گیا‘تمام مساجد میںجمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کرائی گئیں ‘بعد نماز جمعتہ المبارک مرکزی جامع مسجد نور میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی‘مفتی محمد حسین صدیقی‘الحاج سرفراز احمد تارڈ‘مفتی غلام نبی جماعتی‘قاری غلام سرور حیدری‘قاری محمد اعظم چشتی‘پیر عمار سعید سلیمانی‘علامہ نواز بشیر جلالی‘مفتی محمد سعید رضوی‘حافظ محمد یعقوب فریدی‘حافظ آصف علی اویسی‘مولانا عبدالمجید کیلانی‘قاری محمد اشرف شاکر‘مولانا محمد عارف چشتی ودیگر نے خطاب کیا۔مولانامحمد اکبر نقشبندی نے کہاکہ بھارتی کو پسندیدہ نہیں دہشتگرد ملک قرار دیا جائے بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے ‘جنوبی ایشیاء میں امن برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری کو بھارتی دھمکیوں اور جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے گن گانے والے حکمران بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں‘پاکستانی حکمرانوں کو بھارتی سورماؤں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔