Home » Gujranwala » اپوزیشن جماعتوں کی بالغ نظری اور اتحاد نے ملکی سیاست کودوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا

اپوزیشن جماعتوں کی بالغ نظری اور اتحاد نے ملکی سیاست کودوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بالغ نظری اور اتحاد نے ملکی سیاست کودوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا ،آصف علی زرداری سے نفرت کا نزلہ جمہوری نظام پر نہیں گرنا چاہئے،عوام حکمران اتحادی ٹولے کا آئندہ الیکشن میں بیلٹ کے ذریعے احتساب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹکٹ ہولڈر پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری کی رہائش گاہ پر مرکزی جمیعت اہل حدیث گوجرانوالہ سٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے انتخاب اور ان سے احتساب کا حق صرف پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کو حاصل ہے اور عوام سے ان کا یہ حق کسی کو چھیننے نہیں دیا جائے گا،چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ ملک و قوم کے حق میں مر کزی جمیعت اہل حدیث کی شوریٰ کے فیصلوں پر ہم ان کے ممنون ہیں ،علامہ ساجد میر کی جدوجہدو استقامت لائق صد تحسین ہے،سرپرست مرکزی جمیعت اہل حدیث مولانا صادق عتیق نے کہا کہ مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں انجینئر خرم دستگیر خان،چوہدری اشرف علی انصاری اور مسلم لیگ ن کے دیگر امیدواروں کی بھرپور حمایت اور مکمل تائید کی جائے گی۔اس موقع پر سٹی امیر قاری محمد سعید کلیروی،حاجی یونس انصاری،حافظ عمران عریف،مولاناعارف اثری،حافظ ابرار ظہیر رانا ابراہیم نفیس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔