Home » Gujranwala » سرکارے دوعالم کی حیات طیبہ ہمارے مشعل راہ ہے، پروفیسر محمد مبشر

سرکارے دوعالم کی حیات طیبہ ہمارے مشعل راہ ہے، پروفیسر محمد مبشر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سرکارے دوعالم کی حیات طیبہ ہمارے مشعل راہ ہے سب سے زیادہ عورتوں کو حقوق اسلام نے دئیے ہیں۔وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ کی زندگی نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے رہنمائی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آخرت میں پیارے نبیؐ اپنی امت کیلئے شفاعت فرمائیں گے اس لئے ہمیں آپکی زندگی کو اپنا نا ہوگا تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم ڈائریکٹر کالج پروفیسر محمد مبشر نے سپیریئر گروپ آف کالجز منڈی بہاؤالدین کیمپس کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل عامر فیروز ، پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر محمدحفیظ ، جاوید اقبال قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ حضور پاک ؐ کی آمد ہمارے لئے باعث برکت ہے اور آپ نے دنیا میں تشریف لاکر تمام اندھیروں کو ختم کیا اور اقوام عالم کو ایک نئی روشنی بخشی اور قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرکے امن ، محبت ، بھائی چارے کو فروغ دیا ۔ تقریب کے آخر میں طا لبا ت میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔