Home » Gujranwala » آپﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے،مظہر حسین اعوان

آپﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے،مظہر حسین اعوان

سیالکوٹ( بیورورپورٹ)آمد مصطفیﷺ سے کائنات میں بہار آئی ،ہر طرف علم و حکمت کی روشنی پھیلی اور جہالت و کفر کے سیاہ بادل چھٹ گئے۔آپﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے،خالق کائنات نے آپﷺکے زکر کو خود پسند کرتے ہوئے اس قدر بلند فرمایا ہے کہ اب قیامت تک کیلئے آپﷺ کی رسالت کے دیپ جلتے رہینگے۔ان خیالات کا اظہار خلیفہ مجاز گھمکول شریف الحاج پیر سید تو حید شاہ کوہاٹی نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ تو حید آباد شریف میںعقیدت مندان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی چیف آرگنائزر انجمن محبان اولیاء ملک مظہر حسین اعوان ،ڈاکٹر قیصر ضمیر نقشبندی،حاجی اختر علی،حاجی منور حسین،محمد نعمان اختر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جشن ولادت مصطفیﷺ پر خوشی منانابہت بڑی سعادت مندی ہے۔آپﷺ محسن انسانیت و پیغمبر امن ہیں،آپﷺدنیا میں معلم بن کر تشریف لائے،آپ ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دے کر معاشرہ سے ہر قسم کی دہشت گردی،قتل و غارت کو ختم کر کے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔