Home » Gujranwala » کرپٹ سیاست دانوں کا ٹولہ نام نہاد جمہوریت کو بچانے کے نام پر اکٹھا ہوا ہے، سلیمان کھوکھر

کرپٹ سیاست دانوں کا ٹولہ نام نہاد جمہوریت کو بچانے کے نام پر اکٹھا ہوا ہے، سلیمان کھوکھر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گوجرانوالہ کے سٹی صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سلیمان کھوکھر ایڈووکیٹ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری میاں عمر بشیر ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ناصر عنایت سراء ایڈووکیٹ، صدر کھیالی شاہ پور ٹاؤن چوہدری امجد حسین ذیلدار ،ملک شوکت علی اعوان، شفیق احمد ناگی، ارشد علی بریار، وقاص احمد بھٹی، طارق محمود مغل،محمد اقبال علوی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پُر امن لانگ مارچ نے اپنی باری کا انتظار کرنے والوں کی راتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں،اور اب انہیں رات دن اپنی باری کا انتظار ہے ، انہیں خواب میں بھی وزیر اعظم ہاؤس کے حسین او ر پُر کیف مناظر یاد آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملک میں آنے والے الیکشن شفاف ہوتے نظر آتے ہیں، اور ایسی صورت حال میں باری کا ا نتظار کرنے والوں کی اُمیدوں پر اُوس پڑنے والی ہے ،اب اکیلے سولو فلائیٹ کرنے والوں کو اتحادی سیاست نظر آنا شروع ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاست دانوں کا ٹولہ نام نہاد جمہوریت کو بچانے کے نام پر اکٹھا ہوا ہے ، اور اپنی پسندیدہ آئینی ترامیم محض پانچ منٹ میں پاس کرواتا رہا ہے، لیکن پانچ سال پورے ہونے پر بھی عوام کے لئے کوئی ریلیف پیکیج منظور کرنے سے قاصر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب قوم نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ اس ملک میں لوٹا کریسی کی سیاست کرنے والے کون ہیں ،انہوں نے کہا کہ کل تک جو ملک میں انصاف اور صاف ستھری سیاست کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا کرتے تھے ، آج انہوں نے اپنی پارٹی میں ملک کے تمام لوٹے جمع کرلئے ہیں، اب قوم کو واضح طور پر معلوم ہوگیا ہے ، کہ ملک میں گندگی کی سیاست کرنے والے اور انہیں پرموٹ کرنے والے کون ہیں،اب قوم کو چاہیے کہ و ہ ایسے ابن الوقت قسم کے جھوٹے سیاست دانوں کو مسترد کردے ،انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کا ایک مقدس حق ہے جسے ہر صورت استعمال کرنا چاہیے ۔ لیکن جن لوگوں نے عوام کو جھوٹے سبز باغ دکھائے انہیں ووٹ ہرگز نہیں دینا چاہیے ، بلکہ انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے بیرون ملک بھگا دینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی تمام جمع پونجی اور ملک سے لوٹی گئی تمام دولت بیرون ملک پڑی ہوئی ہو انہیں حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کریں، مسلم لیگ ق عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر ان لوٹوں ، اور ان کے حواریوں سے مکمل حساب لے گی ، اور ان کی لوٹی ہوئی دولت کو دوبارہ قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مسلم لیگ ق کی مفاہمتی سیاست کی مرہون منت ہے ، بصورت دیگر آج ملک میں نہ جمہوریت ہوتی ، اور نہ ہی جمہوری ادارے ہوتے ، اور نہ ہی اپنی اپنی باری لینے والے یہاں ہوتے ، بلکہ بیرون ملک بھاگ گئے ہوتے ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق ملک میں جمہوریت کی شمع کو روشن رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہمی میں کامیاب مذاکرات کے سلسلہ میں دھرنا مارچ کے کامیاب اختتام کو جمہوری عمل کی کامیابی قرار دیا ،اس پر قوم جتنا بھر فخر کرے وہ کم ہے ،