Home » Gujranwala » عوام کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے، عبدالمجید بٹ

عوام کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے، عبدالمجید بٹ

ُسیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ آف ہرڑ نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کارائیونڈ میں جمع ہو نا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔عوام کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے ۔مسلم لیگ ن کی اصولی سیاست نے ہمیشہ جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل ہو نے سے بچایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ عوام آج میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے اور آج ملک کی عوام قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ملک اس وقت خطر ناک صورتحال سے دو چار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھ کر تباہ و برباد ہو چکے ہیں اور ملک سے کرپشن کا علاج ضروری ہے ۔موجودہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کر دیا ہے عوام کے مسائل حل صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے اور آئندہ دور انشاء اللہ (ن) لیگ کا ہو گا کیونکہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ۔